عید کی چھٹیاں ختم ، ویمنز کرکٹ ٹیم نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کل سے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل دوپہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض کل کراچی پہنچیں گی، بیٹنگ کوچ توفیق عمر اور ویمن کرکٹر بسمہ معروف 15 اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کل صبح 11 بجے نجی ایرلائن سے کراچی پہنچے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P