Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

مارچ 13, 2026

ہماری پہچان سب سے پہلے پاکستانی ہے پھر ہم بلوچ یا کچھ اور ہوں گے ‘وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہماری پہچان سب سے پہلے پاکستانی ہے پھر ہم بلوچ یا کچھ اور ہوں گے ریاست ہر صورت اپنے شہریوں کا تحفظ کرے گی کوئٹہ میں ڈی ریڈی کلائزیشن سینٹر فعال کر دیا گیا ہے جہاں زیر حراست افراد کو اہل خانہ سے ملاقات […]

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس ‘بلوچستان پبلک سروس کمیشن ترمیمی مسودہ قانون2026 پیش

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن ترمیمی مسودہ قانون2026 پیش ،اسپیکر نے مسودہ قانون کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن ترمیمی مسودہ قانون ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر […]

کوئٹہ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں دینے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) کوئٹہ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو سزائیں دینے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے اس حوالے سے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی افسر یا اہلکار کو ازخود سماعت کے بغیر بڑی سزا نہیں دی […]

بلوچستان،سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔حکومتِ بلوچستان نے ہفتے میں بشمول جمعہ، ہفتہ اور اتوار 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔مختلف سرکاری دفاتر جمعے کے روز بند رہے۔حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر […]

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ

نیویارک  پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں، […]

پاکستان ہمیشہ مملکت سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا” وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دہانی کرادی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، سعودی عرب سے واپس روانگی کے وقت جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز ، ریاض میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد […]

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات : اسٹاف لیول معاہدہ تاحال طے نہ پا سکا

ویب ڈیسک آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان معاشی مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود ابھی تک اسٹاف لیول معاہدہ طے نہیں ہو سکا۔   میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان 15 روز تک جاری رہنے […]

نہال ہاشمی آج سندھ کے 35 ویں گورنر کا حلف اٹھائیں گے

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان نہال ہاشمی آج سندھ کے نئے گورنر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔   گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے جبکہ حلف برداری کے بعد وہ باضابطہ طور پر صوبے کے […]

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، مختلف شاہراہیں بند کر دی گئیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔   ذرائع کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔   ذرائع کا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More