Daily Archives

February 13, 2024

بلوچ طلباء کی عدم بازیابی: نگراں وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب

 بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر 19 فروری کو ںگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ دوران سماعت، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ 12 میں سے ایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی […]

مبینہ دھاندلی؛ بلوچستان بھر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف  سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ بی این پی، نیشنل پارٹی، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کی کال […]

نواز شریف کو اخلاقاً وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اخلاقاً وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے انتخاب پر کئی سوالیہ نشان ہیں، یہ تاثر عام ہے کہ انہیں جتوایا گیا، وزیراعظم کے عہدے کے لیے […]

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے سابق اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نامزد کردیا، عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی کے پی نامزد کر دیا۔ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ان سے اتحاد نہیں ہو سکتا، سیکرٹری اطلاعات […]

مودی سرکار کیخلاف احتجاج؛ ہزاروں کسان نئی دہلی کا گھیراؤ کرنے پہنچ گئے

بھارت میں مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر سے کسان ٹریکٹرز، گاڑیوں اور پیدل احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت کے لیے روانہ ہوگئے جہاں مودی کے قلعے کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش، ہریانہ اور پنجاب سے کسان ہزاروں کی تعداد میں نئی دہلی پہنچنا شروع ہوگئے جو مطالبات […]

غزہ جنگ؛ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دیدی

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک نجی گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی تذلیل کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے انتخابی مہم کے لیے فنڈز دینے والے مخیر اور قابل اعتماد افراد کے ساتھ گفتگو میں غزہ سیز فائر میں […]

جنوری میں ترسیلات زر 26 فیصد اضافے کیساتھ 2.39 ارب ڈالر رہیں

بیرون ملک مقیم پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد اضافے کے ساتھ 2.39 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ترسیلات زر 2.39 رہیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 1.90 ارب ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2023 میں ترسیلات زر 2.38 تھیں، جبکہ رواں مالی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P