بیرون ملک مقیم پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد اضافے کے ساتھ 2.39 ارب ڈالر رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ترسیلات زر 2.39 رہیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 1.90 ارب ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2023 میں ترسیلات زر 2.38 تھیں، جبکہ رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران ترسیلات زر 3 فیصد کمی کے ساتھ 15.83 رہیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 16.32 تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جو کہ سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد اضافے کے ساتھ 587 ملین ڈالر رہیں، متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 51 فیصد اضافے کے ساتھ 408 ملین ڈالر رہیں، یو کے سے ترسیلات زر 9 فیصد اضافے سے 362 ملین ڈالر رہیں، امریکا سے ترسیلات زر 32 فیصد اضافے کے ساتھ 283 ملین ڈالر رہیں۔