بھارت: منی پور میں پولیس کی اقلیتی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 10 افراد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت: منی پور میں پولیس کی اقلیتی فورسز کے ساتھ جھڑپ، 10 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست منی پور میں بھارتی پولیس کی اپنے اسٹیشن پر حملے کے بعد کوکی اقلیتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست کے ضلع جیری بام کے ڈپٹی کمشنر کرشنا کمار نے کہا کہ ’پولیس اسٹیشن پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک اہلکار زخمی ہوا، جبکہ اب تک شرپسندوں کی 10 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔‘

یہ پرتشدد واقعہ بڑھتے ہوئے تنازع کا تازہ ترین واقعہ ہے جو مئی 2023 میں منی پور میں اکثریتی ہندو میتی اور بنیادی طور پر عیسائی کوکی برادری کے درمیان شروع ہوا تھا۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق کوکی کے اندر موجود ایک چھوٹے گروپ ہمار سے ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.