اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو حبس بے میں رکھا گیا، وزیراعظم اور آئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز،اسد قیصراور صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم عدالت کےحکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل گئے،ہمارےپاس عدالت کے آرڈرز بھی موجود تھے، اڈیالہ جیل انتظامیہ سےکہا عدالتی حکم پر ہماری بانی سے ملاقات کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس اہلکاروں نے ملک احمد بھچر کو بازو سے پکڑ کر گھسیٹا، پولیس اہلکاروں سےکہا آپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، پولیس اہلکار نے کہا ہم مجبور ہیں،اس واقعہ کے وزیراعظم شہبازشریف اورآئی جی پنجاب ذمہ دار ہیں، ہمیں حبس بیجا میں رکھا گیا۔