ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی کبھی دشمن کے سامنے جھکیں گے، صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی دشمن کے سامنے کبھی جھکیں گے۔

نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل دونوں کے دباؤ کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ہمیں دھمکایا اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ایران دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ اگر ایران کو مزید دھکیلا گیا تو ایران بھی جواب دے گا۔

ایرانی صدر نے امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ہی حملے میں اسکول کے 168 بچوں کو شہید کیا، پھر ایران کو دہشت گرد کہا جاتا ہے حالانکہ انسانوں کو قتل کرنے والے خود اس سوال کا جواب دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P