Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدانوں کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبد الرحمان کھیتران، بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار چنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان وسائل سے صوبے کے عوام بھرپور استفادہ کر سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More