Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کوئٹہ: ’پرامن بلوچستان‘ کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ مقابلے، خواتین کھلاڑی بھی شریک

کوئٹہ میں ’پرامن بلوچستان‘ کے تحت پہلی بار پرائیویٹ سطح پر دو روزہ انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں پاکستان کے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ افغانستان اور تنزانیہ کے باکسرز نے بھی حصہ لیا۔

اس کے علاوہ ان مقابلوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی شریک رہیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کوئٹہ میں نجی سطح پر اس طرح کا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔

 منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے کھیلوں کے شعبے نے تعاون کا یقین دلایا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر طاہر لہڑی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’یہ مقابلے دو روز تک جاری رہے۔ اس ایونٹ میں تنزانیہ، افغانستان، بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں سے خواتین و مرد تقریباً 40 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کل 22 مقابلے ہوئے۔‘

 ان کے مطابق ایونٹ کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی بہتر صورت حال کو دنیا کے سامنے لانا تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ’سرکاری سطح پر کسی قسم کی مدد نہیں ملی، سب کچھ اپنی مدد آپ کے تحت کیا گیا۔ کھلاڑیوں اور دوستوں نے چندہ جمع کر کے پروگرام کو ممکن بنایا، البتہ پاکستان پرو باکسنگ ایسوسی ایشن نے کچھ تعاون کیا۔‘

افغانستان کے باکسر کفایت اللہ علیزادہ نے کہا کہ وہ کابل سے کوئٹہ مقابلوں میں حصہ لینے آئے ہیں۔ وہ افغان قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور اپنے ملک کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیت چکے ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حکام پر زور دیا کہ ’اختلافات ختم کریں اور امن قائم کریں تاکہ دونوں ممالک میں کھیلوں کو فروغ ملے۔‘

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More