امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کر رکھی ہے جو ایران کو رقم حاصل نہیں کرنے دیتی،ایران کے معاملے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے تیزی سے کام کرنا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اِس بات کا بھی یقین ہے ایران جوہری ہتھیاروں کے لئے کوششیں ترک کر دے گا، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے کیوں کہ وہ اسے استعمال کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کر لیں گے، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے کئے تھے۔
واضحر رہےکہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم نےبڑی فوجی کامیابی حاصل کی ہے، ایران کے حوالے سے کوئی دباؤ یا کوفت محسوس نہیں کر رہا ہوں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران پر مکمل فتح حاصل کریں گے، امریکی صدر نے ایران کا مسئلہ ختم ہونے پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔