Daily Archives

February 12, 2024

امریکی وزیردفاع انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل: پینٹاگون

محکمہ دفاع  نے کہا ہے کہ لائیڈ آسٹن کو مثانے کےعارضے کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون سے جاری وزیردفاع کے ڈاکٹرز سے منسوب بیان میں کہا گیا ’آج رات متعدد ٹیسٹوں اور معائنوں کے بعد وزیر دفاع کو دیکھ بھال […]

مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی

جنوری میں 26 فیصد اضافے کے باوجود رواں مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران پاکستان کو موصول ترسیلات زر 3 فیصد تنزلی کے بعد 15 ارب 83 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 میں سالانہ بنیادوں […]

وفاقی بجٹ 25-2024: وزارت خزانہ کی فالتو آسامیاں ختم، نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجاویز

وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ 25-2024 کے لیے تمام فالتو آسامیاں ختم کرنے اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیاں ختم کرنےکی تجویز دی ہے، اس سلسلے میں وزارت نے تمام وزارتوں […]

انسٹاگرام اور تھریڈز نے سیاسی مواد دکھانا بند کردیا

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ازخود سیاسی مواد دکھانا بند کردیا، تاہم صارفین سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد مواد کو دیکھ سکیں گے۔ بلاگ پوسٹس میں تصدیق کی گئی کہ دونوں پلیٹ فارمز پر اب بائی ڈیفالٹ یعنی ازخود […]

’نتائج کسی اور نے تبدیل کیے‘ : پیر پگارا کا احتجاجاً 2 نشستیں چھوڑنے کا اعلان

مسلم لیگ فنشکنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدر الدین شاہ راشدی (پیر پگارا) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر اپنی جیتی ہوئی دو نشستیں چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج تبدیل آر او نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیے۔ کراچی میں پگارا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے […]

آدھی آدھی مدت کیلئے وزیراعظم کے امکانات کاجائزہ

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں  مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی پیشکش کی جبکہ لیگی قیادت نے ایم کیوایم اور آزاد ارکان سے رابطوں کےمتعلق پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات […]

وفاداریاں بدلنے کا خدشہ، پی ٹی آئی نے کامیاب آزاد امیدواروں سے حلف نامہ مانگ لیا

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواران کی وفاداریاں تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اُن سے حلف نامہ مانگ لیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے خیبرپختونخوا سے کامیاب ہونے والے نامزد امیدواروں کو حلف نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی جس پر قومی […]

کیا سرفراز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وضاحت

 ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرفراز احمد کے بارے میں روزانہ نئی نئی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ […]

اسرائیلی فوج کی سب سے بڑی ڈویژن غزہ سے لبنان کی سرحد منتقل

اسرائیل کی فوج کی بڑی ڈویژن کو غزہ سے لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے میں منتقل کردیا گیا۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت کے بعد فوج کی سب سے بڑی 36 ڈویژن کوغزہ سے  لبنان کی سرحد پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P