Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

جنوری 12, 2026

بلوچستان میں انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر قائم

بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریکارڈ وقت میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (بلوچستان) قائم کر لیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے اس سینٹر کے قیام کا اعلان ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا۔ […]

محمود خان اچکزئی کے بیان پر بلوچستان عوامی پارٹی کا سخت ردعمل

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے مرکزی ترجمان میر ضیاء اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے چار ماہ کے اندر بعض علاقوں کی پاکستان سے علیحدگی کا دعویٰ کیا تھا۔ کوئٹہ سے جاری بیان میں بی اے پی ترجمان نے کہا کہ […]

جوڈیشل کمیشن اجلاس: بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج ایوب ترین فارغ

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج ایوب ترین کو فارغ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکثریت رائے سے بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج نجم الدین مینگل کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے آج […]

جنگ اور مذاکرات کیلئے تیار، غیرملکی عناصر کے بھڑکائے حالات پر قابو پا لیا: ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں، غیر ملکی عناصر کی مداخلت سے بھڑکائے گئے حالات پر قابو پالیا ہے۔ تہران میں غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری احتجاجات ابتدا میں پرامن تھے اور حکومت نے […]

امریکی صدر ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ خود کو ’وینزویلا کے قائم مقام صدر‘ کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔   ٹرمپ کی پوسٹ کے مطابق جنوری […]

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، بکتر بند تباہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار اور راہگیر شہید

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر آئی ای ڈی بم حملوں میں بکتر بند تباہ جب کہ ایس ایچ او سمیت 6 اہل کار اور ایک راہگیر شہید ہوگیا۔ دوسرے واقعے میں 3  پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی اے پی سی (بکتر بند گاڑی) […]

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دہشتگردی کے شواہد کے حوالے سے بیان گمراہ کن قرار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دہشتگردی کے شواہد کے حوالے سے بیان گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دانستہ طور پردہشتگردی کےخلاف قومی بیانیے میں ابہام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، سہیل آفریدی کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے شواہد طلب کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے۔ پاکستان […]

غلط معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پانا بڑا چیلنج ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پانا بڑا چیلنج ہے۔ آئی بی اے کراچی کےز یراہتمام مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اے آئی نے انقلاب برپا کر دیا ہے، ٹیکنالوجی کے شعبے میں اے آئی نے انقلاب برپا کر دیا ہے۔ […]

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا: آیت اللہ خامنہ ای

 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا۔ سوشل میڈیا پر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، اسے یہ سمجھنا چاہئے کہ اقتدار کے […]

سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو افغانستان چلےجائیں: طلال چودھری

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہےتوافغانستان چلے جائیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نےایک بارپھرابہام پیدا کیا ہے، سہیل آفریدی نےکہا ہمیں افغانستان کودہشت گردی کے شواہد دینےچاہئیں، کیا آپ کونہیں پتا دہشت […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More