برطانوی فلاحی ادارے آکسفیم نے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی وحشت ناک کارروائیوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات کی تعداد 21 ویں صدی میں پیش آنے والے کسی بھی بڑے تنازع میں ہونے والے اموات سے تجاوز کرگئی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حقوق کے ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہونے والی قتل و غارت کی حالیہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی جہاں اسرائیل نے تین ماہ سے زیادہ عرصے سے سرحد بند رکھی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے زندہ بچ جانے والے افراد بھوک، بیماری اور سردی کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بمباری کے نشانے پر ہیں۔