بنگلادیش نے شیخ حسینہ حکومت میں بھارت کیساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بنگلادیش نے شیخ حسینہ حکومت میں بھارت کیساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا

بنگلادیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد دور حکومت میں بھارت کے ساتھ کیا گیا انٹرنیٹ بینڈوتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ حکومت کے دوران بھارت کے ساتھ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کی دو کمپنیوں کا تیز رفتار انٹرنیٹ کےلیے بھارتی ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ ہوا تھا۔ یکم دسمبر 2024 کو بنگلادیش نے معاہدہ منسوخ کردیا۔

مذکورہ معاہدہ بھارت کی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.