پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے 72 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا

پیٹرولیم ڈیلرز  ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو  72 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نےکہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد و بدل کاروبار پر اثرانداز ہو رہا ہے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز  مارجن 8 فیصد کیا جائے، ساتھ ہی الٹی میٹم دیا کہ 72 گھنٹے میں حکومت نہیں سنتی تو پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔

دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز  ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی جاری ہے، صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے پہیہ جام ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P