Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، تین افتتاحی تقریبات کی پہلی تقریب آج میکسیکو میں ہوگی

فیفا ورلڈکپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کی شاندار رنگا رنگ پہلی افتتاحی تقریب جمعرات 11 جون کو میکسیکو سٹی میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے قبل پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگی۔

تاریخ میں پہلی بار امریکا، کینیڈا اور میکسیکو تین مختلف میزبان ممالک میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریبات گزشتہ ورلڈ کپ ایڈیشنز کی روایتی واحد افتتاحی تقریب سے منفرد ہوں گی۔

ٹورنامنٹ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریبات میں تینوں ممالک اپنی ثقافت، شناخت اور فنونِ لطیفہ کو منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا جس میں مشترکہ پیغام اتحاد اور یکجہتی ہوگا۔

میکسیکو کی تقریب میں مقامی ثقافتی روایات، مقامی قبائلی فنکاروں، جدید لوک رقص اور رنگا رنگ ’پاپیل پیکاڈو‘ آرٹ کو نمایاں کیا جائے گا۔

تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے سمیت متعدد مقامی اور بین الاقوامی فنکار فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گیت پر پرفارم کریں گے۔

دوسری افتتاحی تقریب 12 جون کو ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان میچ سے قبل منعقد ہوگی۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ تقریب رات 10:30 بجے شروع ہوگی۔

کینیڈا کی تقریب میں ملک کی نسلی اور ثقافتی تنوع کو موسیقی، رقص اور بصری فنون کے ذریعے اُجاگر کیا جائے گا۔

اس تقریب میں ایلانس موریسیٹ، الیسیا کارا، ایلیانا، جیسی ریز، مائیکل ببلے، نورا فتحی، سنجوئے، ویجی ڈریم اور ولیم پرنس کی پرفارمنس متوقع ہے۔

تیسری اور آخری افتتاحی تقریب 13 جون کو لاس اینجلس میں امریکا اور پیراگوئے کے درمیان میچ سے قبل ہوگی۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ تقریب صبح 4:30 بجے شروع ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More