Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

مریم نفیس کا جنسی زیادتی کے واقعات پر اظہارِ تشویش

اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا جانوروں پر مختلف ٹیسٹ (آزمائشیں) کرنے کے بجائے جنسی زیادتی کرنے والوں پر کی جائیں ۔

 

مریم نفیس کی شیئر کردہ پوسٹ میں مزید لکھا تھا پھر وہ (زیادتی کرنے والے مجرم) کیا کہیں گے؟ نا کریں گے؟

 

 

 

اداکارہ کی سٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے ان کے بیان کی تائید کی گئی۔

 

ایک صارف نے لکھا انہیں میڈیکل کی ریسرچز کیلئے استعمال کرنا چاہیے ، دیگر صارفین نے اداکارہ کی سٹوری کو بہترین آئیڈیا قرار دیتے ہوئے حمایت کی، ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ایسا صرف جنسی زیادتی کرنے والوں کے ساتھ نہیں بلکہ تیزاب پھینکنے والوں کے ساتھ بھی یہ ہی کرنا چاہیے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More