Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

آئی سی سی کا فیصلہ، کرکٹ آسٹریلیا کا ویمنز شیڈول متاثر

آئی سی سی نے ویمنز چیمپئنز ٹرافی کو آئندہ برس جون کے بجائے فروری اور مارچ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن کرکٹ سیزن کے شیڈول میں ردو بدل کر دیا ہے اور نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان طے شدہ سیریز کے ساتھ متصادم ہو گیا تھا۔

 

نئے شیڈول کے مطابق اب نیوزی لینڈ ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے مارچ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اکتوبر میں دورہ کرے گی۔

 

دوسری جانب بنگلا دیش ویمنز ٹیم نے اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی تاہم اب نئے شیڈول کے مطابق اکتوبر میں آسٹریلیا اور بنگلا دیش ویمن کے درمیان تین ون ڈے میچز ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More