پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 609 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 506 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔