Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

برطانوی وزیر اعظم کو مشکلات کا سامنا، استعفےکا مطالبہ زور پکڑنے لگا

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کیلئے سیاسی میدان مشکلات بڑھنے لگیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کونسلر انتخابات میں شکست کے بعد لیبر پارٹی ارکان نے برطانوی وزیر اعظم سے استفعیٰ کا مطالبہ کر لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 40 سے زائد اراکین پارلیمنٹ کا اسٹارمر سےعہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے ، اُن کے قریبی ساتھی جوش سائمنز نے بھی ان کی قیادت کو ناکام قرار دے دیا۔

دوسری جانب انگلینڈ میں لیبر پارٹی کو تقریباً 1500 کونسلرز کی نشستوں کا نقصان ہوا، لوکل انتخابات میں سے بیشتر نشستیں ریفارم یوکے اور گرین پارٹی کے حصے میں گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More