افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، صرف صوبہ بغلان میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرت نے بتایا کہ صوبہ بغلان میں جمعہ کو شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب سے کم از 200 افراد جاں بحق اور ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے۔
آئی او ایم کی ایمرجنسی رسپانس نے افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بغلان کے ضلع جدید میں 1500 سے زائد مکانات تباہ اور کم از کم 100 افراد کی موت ہوئی۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکڑوں شہریوں تباہ کن سیلاب سے جاں بحق ہو چکے ہیں، انہوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کی تعداد نہیں بتائی تھی، تاہم انہوں نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ تقریباً ایک درج لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔