وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی ملاقاتیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی ملاقاتیں

وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد نے ملاقاتیں کیں جس میں اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

امریکی نائب صدر کی معاونت خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مسٹر جیرڈ کشنر جبکہ وزیراعظم کی معاونت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کی۔

وزیراعظم نے ملاقات میں وفود کی تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے دونوں فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.