شاہد آفریدی اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی اور امن کی راہیں کھلنے کیلئے دعاگو – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شاہد آفریدی اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی اور امن کی راہیں کھلنے کیلئے دعاگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کامیاب ہونے کی دعا کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ تاریخ اُس وقت لکھی جاتی ہے جب مکالمہ شروع ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں ایران اور امریکا کے وفود کی ملاقات ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جو حالیہ کشیدگی کے بعد امن کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ دانشمندی غالب آئے، اختلافات کم ہوں، اور اسلام آباد مذاکرات سے امن کی نئی امید جنم لے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.