ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی خاطر آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب جانتے ہیں ایران بری طرح جنگ ہار رہا ہے، ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی، دفاعی نظام اب موجود نہیں رہا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا ریڈار سسٹم، میزائل اور ڈرون فیکٹریاں بڑی حد تک تباہ ہو چکیں، ایران کی قیادت اب ان میں موجود نہیں ہے، ایران کے پاس اب صرف سمندری بارودی سرنگوں کی دھمکی باقی رہ گئی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بارودی سرنگیں بچھانے والی ایران کی تمام 28 کشتیاں سمندر برد ہو چکی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی خاطر آبنائے ہرمز کو بارودی سر نگوں سے صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی کی خاطر آبنائے ہرمز کلیئر کر رہے ہیں، دیگر ممالک میں یہ کام خود کرنے کی ہمت اور عزم موجود نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مختلف ممالک کے خالی بحری جہاز تیل لینے کیلئے امریکا کا رخ کر رہے ہیں، امریکا فرٹیلائزر کی صنعت سے قیمتوں میں اضافے کو قبول نہیں کرے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے خالی آئل ٹینکرز کو امریکا آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں موجود بہترین کوالٹی کا تیل عالمی منڈیوں کیلئے دستیاب ہے، امریکی تیل اور گیس دنیا میں سب سے بہترین ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس 2 بڑے ممالک کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ تیل موجود ہے، آئل ٹینکرز کو فوری لوڈنگ اور تیز رفتار واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ جلد معلوم ہو جائے گا ایرانی وفد نیک نیتی سے بات کر رہا ہے یا نہیں، تیل بردار جہازوں کی امریکا منتقلی کا بیان آبنائے ہرمز صور تحال سے متعلق نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ لوگ سمجھ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز کے علاوہ بھی متبادل راستے موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.