کیٹ مڈلٹن نے ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگ لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کیٹ مڈلٹن نے ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگ لی

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے برطانیہ میں مدرز ڈے پر اپنی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگی گئی۔

شہزادی نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ دوسرے نئے فوٹوگرافرز کی وہ تصاویر میں ایڈیٹنگ کے تجربات انتہائی کم کرتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ جو تصویر شیئر کی، اس پر کچھ لوگوں کو پریشانی ہوئی، جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ہر کسی نے خوشی کے ساتھ ماؤں کا دن منایا ہوگا۔

کیٹ مڈلٹن کی جانب سے معافی مانگے جانے سے قبل ان ہی کے ٹوئٹر ہینڈل پر ان کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں انہیں اپنے بچوں کے ہمراہ خوش دیکھا گیا تھا اور ساتھ ہی کیپشن میں مدرز ڈے کا حوالہ دیا گیا تھا۔

شہزادی مڈلٹن کی مذکورہ تصویر مختلف فوٹو ایجنسیز نے بھی شائع کی تھی۔

کیٹ مڈلٹن کی مذکورہ تصویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ دو ماہ قبل 18 جنوری کو ان کے پیٹ کی سرجری کی گئی تھی۔

پیٹ کی سرجری کے بعد کیٹ مڈلٹن کو واضح طور پر عوامی تقریبات میں نہیں دیکھا گیا اور ان کی صحت کے حوالے سے بھی شاہی محل نے سرجری کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

شہزادی مڈلٹن کے بعد ان کے سسر بادشاہ چارلس کا بھی پروسٹیٹ کا آپریشن کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.