صومالیہ کے فوجی بیس میں نماز پڑھتے اہلکاروں پر حملہ؛ 5 جاں بحق

صومالیہ کے فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے جن میں سے 3 کا تعلق متحدہ عرب امارات اور 1 کا بحرین سے تھا جب کہ 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ میں گورڈون فوجی اڈے پر اُس وقت حملہ کی گیا جب وہاں اہلکار نماز پڑھ رہے تھے۔ ان اہلکاروں میں مقامی فوجیوں کے ساتھ غیر ملکی فوجی بھی شامل تھی جو صومالیہ کی فوجیوں کو ٹریننگ دینے آئے تھے۔

صومالی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور گھات لگائے بیٹھے تھے اور اپنی کارروائی کے لیے ایسا وقت چنا جب اہلکاروں کی اکثریت نماز میں مشغول ہوتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P