گوگل کو ویب ایڈ ٹیکنالوجی پر غیرقانونی اجارہ داری کے مقدمے کا سامنا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گوگل کو ویب ایڈ ٹیکنالوجی پر غیرقانونی اجارہ داری کے مقدمے کا سامنا

انٹرنیٹ کی دنیا کی معروف کمپنی گوگل کو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ویب ایڈ ٹیکنالوجی پر غیرقانونی اجارہ داری قائم کرنے کے سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

امریکا میں گوگل کے خلاف سرچ انجن پر غیرقانونی اجارہ داری کے فیصلے کے بعد ایک اور مقدمے پر سماعتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، اس مرتبہ یہ مقدمہ انٹرنیٹ پر ایڈورٹائزنگ ٹینکالوجی سے متعلق ہے۔

گزشتہ روز امریکی ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں وفاقی جج کی عدالت میں سماعت کے دوران امریکی ریاستوں کے اشتراک اور محکمہ انصاف کے وکیل کے ساتھ گوگل کے وکیل نے بھی اپنے دلائل پیش کیے۔

حکومتی ریگولیٹرز کی جانب سے گوگل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ گوگل نے غیرقانونی طور ویب ایڈورٹائزمنٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور ایسے سافٹ ویئر بنائے جو ایڈورٹائزر اور پبلشر کو میچ کرواتے ہیں۔

ایسے سافٹ ویئرز پر اشتہار کی خرید اور فروخت کیلئے رقوم کی منتقلی پر گوگل کے غلبے کی وجہ سے کمپنی ہر ڈیل ہونے کی صورت میں ایک ڈالر پر 36 سینٹ بناتی ہے۔

عدالت میں گوگل پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ گوگل کی جانب سے ایڈورٹائزمنٹ ایکسچینج مارکیٹ کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے جو ایڈورٹائزر اور خریدار کو ملاتی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک مونوپولی کی بات ہوتی تب بھی بات ٹھیک تھی لیکن یہاں تو مونوپولیوں کی قطار لگائی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.