بلوچستان میں جشنِ آزادی کی سرگرمیاں عروج پر، کھیلوں کے میدان بھی آباد

v

کوئٹہ کی باصلاحیت باکسر عابدہ بتول نے کھیلوں کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑکر بلوچستان کی خواتین کیلئے مثال قائم کر دی

کوئٹہ: ماہِ اگست کے آغاز کے ساتھ ہی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشنِ آزادی کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ کھیلوں کے میدان بھی آباد ہو گئے ہیں۔سبز ہلالی پرچم تلے بلوچستان کے عوام کا جذبہ حب الوطنی نمایاں ہے اور آزادی کی تقریبات سمیت مختلف کھیلوں میں شہری بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔کوئٹہ میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے آزادی ایتھلیٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا، موسیٰ اسٹیڈیم کوئٹہ میں 7 اگست سے جاری آزادی ایتھلیٹس مقابلوں کا فائنل 9 اگست کو کھیلا گیا۔دوسری جانب کوئٹہ کی باصلاحیت باکسر عابدہ بتول نے کھیلوں کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے بلوچستان کی خواتین کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے۔عابدہ بتول نے باکسنگ کے اپنے پہلے انٹرنیشنل مقابلے میں سری لنکن حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ان کی شاندار کامیابی نے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں خواتین کھلاڑیوں کے حوصلے کو تقویت دی ہے۔باکسر عابدہ بتول کا کہنا ہے کہ ایک مقصد پر توجہ مرکوز رکھنے سے کامیابی کے جذبے میں اضافہ ہوتا ہے۔ خواتین کو اپنے لیے ہی نہیں بلکہ ملک اور بلوچستان کے لیے بھی آگے آنا ہوگا۔جشنِ آزادی کے سلسلے میں جاری کھیلوں اور دیگر سرگرمیاں بلوچستان کے نوجوانوں میں قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔#/s#
٭٭٭٭٭٭٭٭

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P