رہنما پیپلزپارٹی اور سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماؤں پلوشہ خان، شہلا رضا اور شرمیلا فاروقی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پر انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دھاندلی کی نشاندہی کی جارہی ہے اور اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا نے دوپہر 12 بجے ہی اپنی جیت کا اعلان کر دیا تھا جب کہ آزاد کشمیر میں مبینہ دھاندلی کرکے حکومت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے پر مسلم لیگ (ن) کو تکلیف ہو رہی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی و سینیٹرنے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمیں صرف چھ ماہ تک حکومت ملی جب کہ وزرا کی جانب سے 12 نشستیں جیب میں ہونے کے بیان کی وجہ سے کشمیر میں آگ لگی، ان کے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ ان کا اصل نشانہ وفاقی حکومت ہے۔
پلوشہ خان نے کا واضح کیا کہ شہبازشریف کو لانے والے یہ نہ بھولیں کہ صدرآصف علی زرداری ہیں، آج کل برسات کا موسم ہے جس میں موسمی مینڈک نکل کر صدر کے استعفیٰ کی بات کر رہے ہیں۔

