جشن آزادی قریب آتے ہی بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار جشن آزادی قریب آتے ہی بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار
اگست کے قریب آتے ہی پاکستان کے مختلف شہروں کا منظرنامہ سبز و سفید رنگوں میں ڈھلتا جا رہا ہے۔
بازاروں کا رخ کریں تو کہیں قومی پرچموں کی بہار ہے، کہیں سبز و سفید جھنڈیاں اور بیجز شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، بچوں کیلئے سبز و سفید لباس، قومی پرچم سے مزین اشیاء اور گاڑیوں کی سجاوٹ کا سامان بھی خریداری کا حصہ بن رہا ہے، ایسے سٹالز اور بازار عموماً شہریوں کی خاص توجہ حاصل کرتے ہیں۔
لاہور سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا تک، جشنِ آزادی محض سجاوٹ تک محدود نہیں، مختلف علاقوں میں سرکاری تقریبات، پرچم کشائی، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر پروگراموں کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

