غزہ جنگ کے بعد مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہوچکا : سعودی وزیرخارجہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ جنگ کے بعد مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہوچکا : سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کاکہنا ہے کہ غزہ کی جنگ نے تنازع فلسطین کے پرامن اور منصفانہ حل کوناگزیر بنا دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے مسئلہ فلسطین کےحوالے سے مملکت کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم موجودہ سیاسی افراتفری میں عالمی نظام کے قوانین کے نفاذ پر زور دیتے رہیں گے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی، خطے میں امن اور سلامتی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.