پاکستان اور فرانس کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پاکستان اور فرانس نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، فرانسیسی وزیر خارجہ نے جنگ بندی یقینی بنانے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

 

اعلامیے کے مطابق ژاں نوئل نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی حمایت کا اظہار کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

 

دونوں رہنماوں نے پاکستان اور فرانس کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، دونوں ممالک نے تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P