خضدار(آن لائن ) کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کے دستخط سے جاری ایک مراسلہ کے مطابق متعدد علاقوں سے موصول عوامی شکایات کے پیش نظر ضلعی ناظم صحت خضدار ڈاکٹر محمد نسیم لانگو کو پیشہ ورانہ فرائض میں عدم دلچسپی،غفلت مالی بد عنوانی اور ضلع میں قائم مختلف طبی مراکز میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری میں ملی بھگت سمیت دیگر سنگین الزامات کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے ڈاکٹر نسیم لانگو اس سے قبل بھی انہی الزامات کی بنیاد پر معطل کیا گیا تھا علاوہ ازیں صوبائی سیکریٹری صحت کی جانب سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ اسپتال خضدار کے ڈاکٹر سرمد سعید کو ضلعی منتظم صحت خضدار کا چارج دیا گیا ہے عوامی حلقوں کی جانب سے کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر نسیم لانگو کومعطل کرنے کے احکامات کو سراہا گیا ہے۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like