صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت، روایات اور فلاح و بہبود کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

قدیم مقامی باشندوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن مقامی لوگوں کی خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کے علم، روایات اور ان طریقوں کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جنہیں انہوں نے نسل در نسل محفوظ رکھا اور منتقل کیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بھرپور ثقافتی رنگا رنگی میں کیلاش اور شمالی پہاڑی علاقوں کے متنوع باشندے شامل ہیں، یہ ثقافتی تنوع گلگت سے گوادر اور میدانی علاقوں سے چولستان اور تھر کے صحرائوں تک پھیلا ہوا ہے۔

 

انہوں نے مقامی لوگوں کے حقوق، ثقافت، روایات اور فلاح و بہبود کے احترام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ قدیمی مقامی باشندوں کے علم کا احترام کیا جائے، ان کی آواز سنی جائے اور انہیں تمام مواقع اور سہولیات تک رسائی حاصل ہو جن کی انہیں باوقار اور محفوظ زندگی گزارنے کیلئے ضرورت ہے۔

 

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ثقافتی تنوع اور مقامی روایات کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے، پاکستان یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے کنونشن پر عمل پیرا ہے، قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P