اولمپیئن ارشد ندیم کی جنوبی افریقہ میں آؤٹ ڈورٹریننگ مکمل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اولمپیئن ارشد ندیم کی جنوبی افریقہ میں آؤٹ ڈورٹریننگ مکمل

اولمپیئن ارشد ندیم نے جنوبی افریقہ میں آؤٹ ڈور ٹریننگ مکمل کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آؤٹ ڈور ٹریننگ میں ارشد ندیم نے تھرو پر بھرپور کام کیا، وہ پانچ ہفتےکی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ گئے تھے اور اب وہ 2 انڈور سیشنز کے بعد آئندہ ہفتے وطن واپس آجائیں گے۔

اس حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور سیشنز بڑے شاندار رہے، تھرو میں بہتری آئی ہے، کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ نے تکنیکس کو بہت بہتر بنایا ہے، فٹنس کے لحاظ سے پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مقابلوں میں فرق نظر آئے گا، پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ٹارگٹ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.