سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت ونندو ہسارنگا کریں گے جبکہ چریتھ اسا لنکا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکن سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس، پتھوم نساناکا، کمیندو مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، اینجلو میتھیوز اور دسون شناکا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھکشانا، دُنیتھ ویلالاگے، دُشمانتھا چمیرا، نوان تھوشارا، ماتھیشا پھتی رانا اور دلشان مدھو شانکا کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P