امریکی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں آئی ایس پی آر کے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے بیان پر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
تحریک انصاف کے بانی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم ایسے معاملات پر مداخلت کا اختیار نہیں رکھتے۔
یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان میں پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں کالعدم جماعت ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے گئے تھے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کے دیگر ہمسائے ممالک سے بھی مہاجرین کو فی الحال واپس نہ بھیجنے کا مشورہ دیتے ہیں۔