پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والا 101 رنز کا ہدف 10.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ابتدائی اوورز میں سمیر منہاس 5 رنز پر آؤٹ ہوئے، لیکن کون وے اور فائق نے شراکت قائم کر کے ٹیم کو 50 رنز کی منزل عبور کرائی اور قلندرز کے باؤلنگ اٹیک پر قابو پایا۔

ڈیوون کون وے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ محمد فائق نے 19 گیندوں پر 34 رنز بنائے، جس میں چھ چوکے شامل تھے۔

قبل ازیں کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز نے ابتدا ہی سے قلندرز کے بیٹرز کو دباؤ میں رکھا، لاہور قلندرز بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باعث 18.3 اوورز میں 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 رنز کیساتھ نمایاں رہے، حسیب اللہ خان 19 آصف علی 15 رنز بناسکے جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ رچرڈ گلیسن نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.