عظمیٰ بخاری کی تلقین، دیدار نے ریشم سے معافی مانگنے سے انکار کردیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عظمیٰ بخاری کی تلقین، دیدار نے ریشم سے معافی مانگنے سے انکار کردیا

پاکستانی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

چند روز قبل دیدار نے اداکارہ ریشم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’منفی اثر رکھنے والی شخصیت‘‘ اور ’’لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے والی‘‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی اور معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔

اس تنازع میں مداخلت کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے دونوں اداکاراؤں سے درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان استعمال نہ کریں اور دیدار کو معافی مانگنے کا مشورہ بھی دیا۔

 

عظمیٰ بخاری کی پوسٹ کو ریشم نے شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایک اچھی دوست قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.