وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو امریکا ایران جنگ بندی پر اعتماد میں لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو امریکا ایران جنگ بندی پر اعتماد میں لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا ایران جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات سے متعلق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا ہے۔

شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے مؤثرسفارت کاری پر وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی بہترین سفارتی حکمت عملی کی بدولت دنیا پر ایک عالمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔

دوران گفتگو وزیراعظم نے امریکا ایران جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.