برطانیہ کی رکن اسمبلی ناز شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے سبب مسلمان ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن حکومت کو اس کا ادراک نہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
ناز شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کی ہی وجہ سے جو مسلم والدین استطاعت رکھتے تھے، جن کے پاس وسائل تھے وہ برطانیہ چھوڑ کر کسی اور ملک میں جا بسے ہیں۔
برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا کی قرارداد میں دی گئی تعریف کو تسلیم کرے اور اس کے سدباب کے لیے فوری طور پر راست اقدامات اُٹھائے۔