شوکت ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شوکت ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین بھی بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی سے علیحدہ ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.