بلوچستان میں پھیلنے والے کانگو وائرس سے بچاو¿ کے لئے اسپر ے شروع  – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں پھیلنے والے کانگو وائرس سے بچاو¿ کے لئے اسپر ے شروع 

 

حب(این این آئی)بلوچستان میں پھیلنے والے کانگو وائرس سے بچاو¿ کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ریڈ سندھی کیٹل فارم میں کانگو وائرس چچڑوں بخار کے ممکنہ پھیلاو¿ سے بچاو¿ کےلئے اسپر ے شروع کردیا ۔سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کی ہدایت پر فارم سپریٹنڈنٹ ریڈ سندھی کیٹل فارم حب ڈاکٹر کریم جان بلوچ کی سربراہی اور ڈاکٹرز کی موجودگی میں کانگو وائرس کی روک تھام کے لیئے ریڈ سندھی کیٹل فارم میں اسپرے شروع کردیا ہے اور اس موقع پر سینئر وٹنری آفیسر ڈاکٹر مشتاق جلبانی،ڈاکٹر یونس بلوچ اور ڈاکٹر ظاہر بلوچ بھی موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.