پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی ارادہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان  وزارت  خارجہ ممتاز  زہرہ  بلوچ  نےکہا ہےکہ  پاکستان  نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور  نہ ہی اس کا ارادہ  ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز  زہرہ بلوچ نے رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ  پاکستان نے ہمیشہ  یوکرین تنازع  کے مذاکراتی حل کی ضرورت  پر  زور دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنی پالیسی کے مطابق پاکستان  تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم  نہیں کرتا، پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ  فراہم کیا اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P