Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

سنتھ جے سوریا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

سابق سٹار سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق جے سوریا 27 جولائی سے بھارتی ٹیم کے دورہ سری لنکا سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سنتھ جے سوریا اگست میں سری لنکا کے دورہ انگلینڈ کے دوران بھی عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ناقص کار کردگی کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More