وزیراعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Share
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے خالد مگسی کی قیادت میں ملاقات کی۔
وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کے استحکام اور عوام دوست بجٹ پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا، وفد نے وزیراعظم کا بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کی عوام کیلئے ترقیاتی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔