Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکہ ایران جنگ بندی ‘ پاکستان کی بہترین سفارت کاری ہے ‘ گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی دراصل بین الاقوامی سفارت کاری میں پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی دور اندیش قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثابت قدمی میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس جنگ بندی کے ذریعے پاکستان نے نہ صرف پورے خطے کو تباہی سے بچایا بلکہ عالمی سطح پر سفارت کاری کی روشن مثال بھی قائم کی۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی موجودہ دانشمندانہ سفارتکاری کے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے جس کے نتیجے میں دیرپا امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں نکلیں گی۔ پاکستان کی یہ عظیم کامیابی مذاکرات، سفارت کاری اور تعاون کے چیمپئن کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو واضح کرتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی دراصل پورے خطے اور عالمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی سفارتی کولاوشوں کو اجاگر کرتی ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے اور دیرپا امن و سلامتی کی راہ ہموار کرنے پر ہمیں پاکستان کے پ±رامن کردار پر فخر ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ عارضی جنگ بندی، امن اور مذاکرات کا آغاز ہے تاہم پاکستان کی مسلسل سفارت کاری اور دانشمندی سے تمام فریق اعتماد کے ساتھ روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور عرب ممالک کے عوام میں امن و سکون آیا ہے۔ یہ ہمارے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے وڑن اور مدبرانہ قیادت کا بہت بڑا ثبوت ہے جنہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مشکل ترین وقت میں بھی سفارت کاری غالب آ سکتی ہے۔ موجودہ جنگ بندی ایک پرامن مستقبل کی امید کی کرن ہے اور ہم اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.