کوئٹہ (ایریارپورٹر)کوئٹہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، متعلقہ پولیس حکام علاقے میں فوری طورپر گشت بڑھائی جائے علاقہ مکینوں کی اپیل،مشرق سروے ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے رئیسانی روڈ کے رہائشی فیض اللہ ودیگر نے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ میں ایک بار پھر چوری کی واردات پیش آئی، جہاں ایک ہی رہائشی کالونی سے نامعلوم افراد چوتھی دفعہ دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے اسی کالونی میں چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ سےرہائشی پریشانی کا شکار ہیں، علاقہ مکینوں کاکہنا ہےکہ بار بار ہونے والی وارداتوں کے باوجود سیکیورٹی کے مو¿ثر انتظامات دکھائی نہیں دے رہے۔مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پولیس گشت بڑھائی جائے اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل کم ہو سکیں۔
Trending
- ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
- پیرس میں پی ایس جی کی چیمپئنز فٹبال لیگ میں جیت پر ہنگامہ، پولیس سے جھڑپیں، 400
- بھارتی عدالت کا جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
- سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز
- اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے، 6 افراد شہید
- وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا
- نوجوان نسل کو تمباکو کے خطرات سے بچانا قومی ذمہ داری ہے: صدر آصف زرداری
- بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
- معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
- Daily Mashriq 31-05-2026
You might also like