دہشتگرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دہشتگرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے، وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو دعا دی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.