پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 277 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 277 پر آگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 11 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 0.77 فیصد یا 494 پوائنٹس بڑھ کر 65 ہزار 9 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا اور انڈیکس 277 پوائنٹس یا 0.43 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 237 پر آگیا، جو گزشتہ کاروباری روز 64 ہزار 514 پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز (5 جنوری) سینیٹ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچنج مثبت کے بعد منفی میں تبدیلی ہوگئی تھی اور انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا۔